ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 11 ستمبر، 2025

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہے

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا اب وہ دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیت بن گئے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان کی مجموعی دولت 393 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں حالیہ دنوں میں 101 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

دولت کے اس غیر معمولی اضافے نے انہیں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ فی الحال ایلون مسک کے اثاثے 385 ارب ڈالر ہیں اور اب وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ایلیسن کی دولت میں اس بڑی چھلانگ کی بنیادی وجہ اوریکل کمپنی کی تیز رفتار ترقی اور موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔

اوریکل نے حالیہ برسوں میں مارکیٹ ویلیو میں زبردست اضافہ کیا ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس نے براہِ راست ایلیسن کی دولت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایلون مسک اور لیری ایلیسن دولت کی دوڑ میں قریب قریب رہے ہوں، تاہم اس بار ایلیسن نے سبقت لے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن سکتے ہیں؟



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/m6rd3DK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں