مظاہروں کی قیادت کرنے والے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد سشیلا کرکی نیپال کی وزیر اعظم بن گئیں - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 ستمبر، 2025

مظاہروں کی قیادت کرنے والے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد سشیلا کرکی نیپال کی وزیر اعظم بن گئیں

کٹھمنڈو (13 ستمبر 2025): مظاہروں کی قیادت کرنے والے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد سشیلا کرکی نیپال کی عبوری وزیر اعظم بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 73 سالہ سُشیلا کرکی نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اُٹھا لیا۔

سُشیلا کرکی کی قیادت میں نگراں حکومت اب اگلے 6 مہینوں میں نئے انتخابات کروائے گی، سشیلا کرکی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس رہنے والی واحد خاتون بھی ہیں۔

سشیلا کرکی کو استعفیٰ کیوں دینا پڑا تھا؟


سشیلا کو بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، جنھوں نے منصب پر رہتے ہوئے کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی۔ یہی وجہ سمجھی جاتی ہے کہ حکومت نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ان کا مواخذہ کیا، لیکن عوامی دباؤ پر اس تجویز کو مسترد کرنا پڑا۔ اپنے ساتھ ہونے والے اس رویے پر مایوس سشیلا نے خود ہی چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ نیپال میں مظاہروں کے بعد کٹھمنڈو میں غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، فوج دارالحکومت کی سڑکوں پر تعینات ہے، احتجاج کے دوران فوج اور مظاہرین میں جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک ہونے کے علاوہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر پابندی نے نیپال بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو بھڑکایا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/LdXIUqK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں