غزہ سٹی کو ملبے کا ڈھیر بنانے کیلئے اسرائیلی بمباری جاری - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 ستمبر، 2025

غزہ سٹی کو ملبے کا ڈھیر بنانے کیلئے اسرائیلی بمباری جاری

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی بلند و بالا عمارتیں زمیں بوس ہوگئی ہیں۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس نے ان عمارتوں میں نگرانی کا سامان نصب کر رکھا تھا، اسرائیل فوج مقامی افراد سے شہر خالی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسرائیل غزہ سٹی کو حماس کا گڑھ قرار دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے کیلئے مسلسل بمباری کی جارہی ہے، اسرائیلی فوج فضا، زمین اور سمندر سے آبادیوں پر لگاتار حملے کر رہی ہے۔

Israeli strike

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں پبلک پراسیکیوشن کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے پبلک پراسیکیوشن کی عمارت پر 3 فضائی حملے کیے گئے جس سے پوری عمارت زمیں بوس ہوگئی، مذکورہ عمارت غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے میں واقع تھی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں ایک اور رہائشی ٹاور بھی تباہ کردیا، اسرائیلی حملوں میں 3شیلٹرز کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، صبح سے اب تک 20سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں۔

Israel attack

غزہ شہر کے طبی ذرائع کے مطابق ہفتے کو غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ خبریں بھی منظر عام پر آئی ہیں کہ اسرائیلی فوج شہر میں زمینی پیش قدمی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ شہر گنجان آباد ہے اور یہاں اسرائیلی انتباہات کے باوجود ہزاروں رہائشی اب بھی موجود ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UzeN8xD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں