بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ٹرک نے جلوس کو روند ڈالا، ہولناک ویڈیو - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 ستمبر، 2025

بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ٹرک نے جلوس کو روند ڈالا، ہولناک ویڈیو

نئی دہلی (14 ستمبر 2025): بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران تیز رفتار گاڑی نے جلوس کو روند ڈالا، جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرناٹک کے گاؤں موسالے ہوساہلی میں لوگ بڑی تعداد میں مذہبی تہوار میں شریک تھے کہ اچانک ٹرک بے قابو ہو کر ہجوم میں گھس گیا، جس سے نو افراد مارے گئے جب کہ 22 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ٹرک کو ہولناک طریقے سے لوگوں پر چڑھ دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت نے مزید 100 سے زائد رافیل طیارے خریدنے کی تیاری کر لی

مقامی پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک تیز رفتاری اور ڈرائیور کی ممکنہ تھکاوٹ کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھا تھا، اور سڑک کنارے بس کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گنیش چترتھی کی تقریبات کے آخری دن رات پونے 9 بجے کے قریب پیش آیا، متاثرین میں زیادہ تر نوجوان لڑکے تھے جو تہوار کے جلوس میں شریک تھے، گاڑی کے نیچے دبنے والوں نے موقع پر دم توڑا، جب کہ دیگر بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xW6GFdy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں