جرمنی کی عدالت نےترک نژاد فوجی افسر کو عہدے پر بحال کر دیا.
ترک میڈیا کے مطابق جرمنی کی عدالت نے ترک نژاد فوجی افسر یونس امرے یار کی برطرفی کو بےبنیاد قرار دے دیا اور فوجی افسر کی انٹیلی جنس نگرانی پر سرزنش بھی کی۔
یونس امرے یار کو جمعہ کی نماز، حلال خوراک اور غزہ پر رائے دینے پر برطرف کیا گیا تھا۔ جرمن فوجی افسر یونس امرے یار نے اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم اورنسل کشی قرار دیا تھا۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی کی عدالت نے ترک نژاد جرمن فوجی افسر کی رائےاظہار کا حق تسلیم کیا۔ افسر نے کہا کہ نماز جمعہ اور حلال خوراک کو انتہاپسندی قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
جرمن وزارت دفاع نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OnEcg5R
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں