صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں فوجی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ میمفس شدید مسائل کا شکار ہے واشنگٹن کی طرح صورتحال قابو میں لائیں گے، میئر میمفس فوجی تعیناتی کےفیصلے پر خوش ہیں۔
میمفس میں جرائم کی شرح بلند ہو رہی ہے جہاں آبادی 6 لاکھ11ہزار ہے اور 24 فیصد غربت ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ میمفس کا شمار امریکا کے پُرتشدد ترین شہروں میں ہوتا ہے۔
امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ نیواورلینز میں بھی نیشنل گارڈ تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
واشنگٹن میں 800 نیشنل گارڈ تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ری پبلکن اکثریتی ریاستوں اوہائیو، لوزیانا، مسی سیپی، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی اور ویسٹ ورجینیا نے مزید ایک ہزار 200 اہلکار بھیجے ہیں۔
یہ نیشنل گارڈز نیشنل مال، یادگاروں، بیس بال سٹیڈیم اور شہر کی دوسری اہم جگہوں پر تعینات دیکھے گئے ہیں۔ کچھ شہریوں کی جانب سے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ متعدد نے شکایت کی کہ یہ طاقت کا غیر ضروری مظاہرہ ہے اور یہ ان علاقوں میں نظر ہی نہیں آ رہا جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔
ری پبلکن سیاست دانوں کا الزام ہے کہ واشنگٹن جرائم، بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد اور بدانتظامی کا شکار ہے تاہم پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کے بعد بڑھنے والے جرائم کی شرح میں 2023 اور 24 کے دوران نمایاں کمی آئی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bMGKm7h
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں