دنیا میں پہلی بار وزیراعظم کا ’’سوشل میڈیا‘‘ کے ذریعہ انتخاب! - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 ستمبر، 2025

دنیا میں پہلی بار وزیراعظم کا ’’سوشل میڈیا‘‘ کے ذریعہ انتخاب!

(15 اگست 2025): دنیا بھر میں حکمرانوں کا انتخاب فزیکل ووٹنگ یا پوسٹل بیلٹ سے ہوتا ہے مگر پہلی بار سوشل میڈیا آن لائن وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عوام اپنے حکمرانوں کا انتخاب براہ راست پولنگ اسٹیشن پر حق رائے دہی (ووٹ) کے استعمال اور پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ کرتے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا کی بڑھتی مقبولیت کے باعث مستقبل میں سربراہان مملکت کے انتخاب میں بھی سوشل میڈیا کا اہم کردار ہوگا، جس کی ابتدا ایک جنوبی ایشیائی ملک سے ہو چکی ہے۔

یہ ملک نیپال ہے، جہاں حال ہی میں ملک بھر میں عوامی احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں صدر، وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہو کر ملک سے فرار ہوئے اور اب وہاں سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی عبوری وزیراعظم منتخب ہوئی ہیں۔

سشیلا کارکی نے دو روز قبل اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کرانے اور 6 ماہ میں اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔

تاہم اس سارے عمل میں سب سے حیران کن پہلو سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کا انتخاب ہے۔ ان کا عبوری وزیراعظم طور پر تقرر نہیں کیا گیا، بلکہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ڈسکارڈ‘‘ کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سشیلا کارکی کو منتخب کرنے کا فیصلہ نیپال میں انقلاب لانے والے جین زی مظاہرین نے چیٹ ایپ ’ڈسکارڈ‘ پر کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیپال میں انقلابی نوجوانوں نے تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی چیٹنگ ایپ’ڈسکارڈ‘ پر ایک سرور بنایا جسے ’یوتھ اگینسٹ کرپشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس سرور کے ارکان کی تعداد مختصر عرصہ میں ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس سرور میں مختلف چینلز قائم کیے گئے۔ ان کے ذریعہ احتجاجی دور میں اعلانات، زمینی حقائق، ہیلپ لائنز، فیکٹ چیکنگ اور خبروں کی اپڈیٹس دی جاتی رہیں اور یوں یہ پلیٹ فارم جین زی تحریک کا کمانڈ سینٹر بن گیا۔

نوجوانوں کے احتجاج کے بعد جب نیپالی وزیراعظم کے پی شرما نے استعفیٰ دیا تو جین زی تحریک نوجوانوں کے اس گروپ نے ملک کی باگ دوڑ خود ہی کسی اہل اور ایماندار کو سونپنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 ستمبر کو آن لائن ووٹنگ کرائی۔

اس آن لائن ووٹنگ 7713 افراد نے اپنا ووٹ دیا اور اکثریت نے سشیلا کارکی کے حق میں ووٹ دیا۔

سشیلا کارکی نے 3833 ووٹ حاصل کیے جو مجموعی ووٹ کا تقریباً 50 فیصد بنتا ہے۔ اس کے بعد رینڈم نیپالی کو 2022 تقریباً 26 فیصد ووٹ ملے۔ ساگر ڈھاکل نے 1098 تقریباً 14 فیصد ووٹ لیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tube Indian (@tube.indian)

آن لائن انتخاب کے بعد سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سشیلا نے صدر رام چندر پاؤڈیل اور آرمی چیف جنرل اشوک راج سگدی سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور عبوری وزیراعظم کا منصب سنبھالا۔

نیپال میں 5 مارچ کو عام انتخابات کا اعلان

 

Image

واضح رہے کہ ’ڈسکارڈ‘ ایک چیٹنگ ایپ ہے جو جیسن سیٹرون اور سٹینسلاف وِشنوسکی نے 2015 میں گیمرز کے لیے تیار کی تھی، جو اب ایک مقبول سوشل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ یہ ایپ اپنے آسان استعمال، اشتہارات سے پاک فیڈز اور ٹیکسٹ، آڈیو، ویڈیو چیٹس جیسے مختلف ٹولز کی بدولت جنریشن زیڈ میں تیزی سے مقبولیت کے مدارج طے کر رہی ہے۔

’’روبوٹ اب انسانوں پر حکمرانی کریں گے؟‘‘ دنیا کے پہلے اے آئی وزیر کی تقرری



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ebgopDq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں