اسرائیل نے عرب ملکوں سے تعلقات کا معاہدہ خطرے میں ڈال دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 ستمبر، 2025

اسرائیل نے عرب ملکوں سے تعلقات کا معاہدہ خطرے میں ڈال دیا

قطر پر اسرائیلی حملے نے عرب ممالک کیساتھ اسرائیلی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوحہ میں آج ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کیلئے تیار قرارداد کا مسودہ سامنے آگیا۔ مسودے میں کہا گیا ہے قطر پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کو خطرے سے دوچار کررہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، آج کا اجلاس نو ستمبر کو قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوحا پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ قرار دے دیا۔

عرب اسلامی وزرائے خارجہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور قطر کی خودمختاری کے دفاع کیلئے قانونی اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے بین الاقوامی برادری دہرا معیار ترک کرے اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کا وقت آچکا۔

حماس کی شکست تک غزہ کو تباہ کرتے رہیں گے: اسرائیل

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی جبری بیدخلی کی سازش کامیاب نہیں ہو گی اسرائیل کی نسل کش جنگ جھوٹے جواز کے باوجود ناکام ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امن تجاویز مسترد کر کے جنگ کو مزید پھیلا دیا، خطے کی اقوام اور خود اسرائیلی عوام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jvEKFmZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں