امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے سابق روسی صدر کے بیانات کو انتہائی اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اشتعال انگیزبیانات کےسنگین نتائج ہو سکتے ہیں، سابق روسی صدر کے بیانات محض بیانات نہ ہوئے تو خطرناک ہو سکتے ہیں۔
روس کے سابق صدر مدویدیف نے ایٹمی جوابی حملےکی صلاحیت کا ذکر کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 8 اگست تک جنگ ختم کرنےکا معاہدہ ضروری ہے امریکا 10 دن میں روس پر مزید معاشی اقدامات کرے گا اگر روس نے پیشرفت نہ کی تو ٹیکس اور پابندیاں عائد ہوں گی۔
روس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا نے اقوام متحدہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
امریکی سفارت کارجان کیلی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور پائیدار امن ناگزیر ہے روس اور یوکرین فوری امن مذاکرات کریں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/pZWR6be
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں