اقوام متحدہ کو اسرائیلی جنگی جرائم کے ثبوت پیش کردیئے گئے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 3 اگست، 2025

اقوام متحدہ کو اسرائیلی جنگی جرائم کے ثبوت پیش کردیئے گئے

لندن (02/08/2025) برطانوی تنظیم پروفیشنل ریگولیشن کمیشن (پی آرسی) نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت پیش کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کی گواہیاں اقوام متحدہ کو موصول ہوگئیں۔

فلسطینیوں پر تشدد، زیادتی اور اعضا کاٹنے کی گواہیاں اقوام متحدہ میں جمع کرادی گئیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پی آرسی کے مطابق قیدیوں کو مارپیٹ، بھوکا رکھنا اور تکلیف دہ پوزیشن میں باندھ کر لٹکایا جاتا ہے،
طبی امداد نہ ملنے کے باعث متعدد قیدیوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

برطانوی تنظیم نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے کتوں سے قیدیوں پرحملے کرائے، قیدیوں کے اعضا بغیر بےہوشی کے کاٹے گئے، جنسی زیادتیوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فلسطینیوں کو خفیہ کیمپوں میں بغیر قانونی نگرانی قید رکھا جارہا ہے، قیدیوں سے وکلا کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، ریڈ کراس کو رسائی بند ہے۔

پی آرسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل قیدیوں کو دہشت گرد قرار دے کر قانونی تحفظ سے محروم کرتا ہے،
اسرائیل کے اقدامات عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

برطانوی تنظیم پی آر سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم پر آزاد عالمی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bpKcPaj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں