’اسرائیلی یرغمالیوں کیلیے کھانا پہنچانے کی درخواست پر مثبت جواب دیں گے‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 4 اگست، 2025

’اسرائیلی یرغمالیوں کیلیے کھانا پہنچانے کی درخواست پر مثبت جواب دیں گے‘

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسیروں کو کھانا پہنچانے کے لئے ریڈکراس کی درخواستوں کو قبول کیا جائے گا۔

کتائب القسام کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ القسام اسرائیلی قیدیوں کے لیے خوراک اور ادویات پہنچانے کے لیے ریڈ کراس کی کسی بھی درخواست پر مثبت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ انسانی اقدام اسی وقت ممکن ہوگا جب غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کا مسلسل داخلہ یقینی بنایا جائے اور امدادی پیکجز کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فضائی نگرانی روکی جائے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسلحہ ڈالنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اسلحہ قومی و قانونی حق ہے اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ اسلحے سے صرف اس وقت دستبردار ہوں گے جب قومی حقوق مکمل بحال ہوں گے، مکمل خود مختار فلسطین ریاست کے قیام تک مزاحمت جاری رہے گی۔

حماس کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہمارا بنیادی حق ہے اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف کا اسلحہ ڈالنے کی آمادگی والا بیان بے بنیاد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران اسلحہ چھوڑنے کی کوئی بات نہیں کی گئی، صیہونی قبضے کے خاتمے تک مزاحمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lgeZJxj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں