’یوکرین ہار گیا، روس نے جنگ جیت لی‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 13 اگست، 2025

’یوکرین ہار گیا، روس نے جنگ جیت لی‘

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی جنگ جیت لی۔

جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات س قبل انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے اور روس فاتح بن چکا ہے  اب سوال یہ ہے مغرب کب اور کن شرائط پر یہ ہار تسلیم کرے گا۔

ہنگری واحد یورپی ملک ہےجس نے یوکرین کےحق میں مشترکہ بیان پر دستخط نہیں کیے۔ ہنگری نے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے اور یورپی یونین میں شمولیت کی مخالفت بھی کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یورپ نے بائیڈن دور میں پیوٹن سے مذاکرات کا موقع گنوا دیا تھا اور اب یہ خدشہ ہے کہ مستقبل کا فیصلہ یورپ کے بغیر ہی طے ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی روسی مذاکرات میں یورپ کی عدم شمولیت شرمندگی ہے، یوکرین کی شمولیت سے ہنگری کےکسان اور معیشت متاثر ہو گی۔

ہنگری روس سے توانائی کا زیادہ تر انحصار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعہ کو ایک سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوگی، امریکی ریاست الاسکا میں شیڈول ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر گفتگو ہوگی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات ابتدائی نوعیت کی ہوگی، جس میں روسی صدر کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے اور یوکرین کے علاقوں کی واپسی کے تبادلے کی کوشش کریں گے، اگر پیوٹن معاہدے کی اچھی تجاویز پیش کرتے ہیں تو وہ پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بات کریں گے۔

دوسری طرف عالمی تجزیہ کاروں نے اس ملاقات کو روسی صدر کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کو بغیر کسی پیشگی شرط، امریکا مدعو کیا جانا اُن کی جیت ہے، دونوں صدور کی اس ملاقات کے عالمی سیاست پر اثرات مرتب ہوں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/vJgfNxe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں