واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ جنگ کے دوران انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک تجربہ رہا ہے۔،
پاکستان امریکا اور بھارت کے تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان بھارت میں ایک تنازع تھا، جو کسی انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ اور بہترین مثال تھی کہ کس طرح اس گھمبیر معاملے کو وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر نے سنبھالا۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا کی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، امریکی سفارت کار بھی دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ وابستگی کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔
خطے اور دنیا کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ امریکا کا دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنا بہتر مستقبل کو فروغ دے گا۔ صدر ٹرمپ پوری دنیا میں تنازعات کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/XOWrYzV
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں