ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ختم، کئی نکات پر اتفاق رائے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 16 اگست، 2025

ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ختم، کئی نکات پر اتفاق رائے

الاسکا : امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ختم ہوگئی ملاقات میں یوکرین جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی،بعد ازاں دونوں شخصیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

روسی اور امریکی وفود کےدرمیان ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اس موقع پر امریکا کی جانب سے وزیرخارجہ مارکو روبیو اور خصوصی مندوب وٹکوف جبکہ روسی وفد میں وزیرخارجہ لارؤف اور ایلچی یوری اوشاکوف بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدرپیوٹن کاکہنا تھا کہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، میرے اور صدرٹرمپ کے درمیان اچھے براہ راست رابطے ہیں، مذاکرات کی دعوت دینے پرامریکی صدر کے شکر گزار ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم دونوں تنازع کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پائیدار اور دیرپا امن کیلئے جنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، یورپ سمیت دنیا بھر میں سلامتی کے توازن کو بحال ہونا چاہیے۔

صدرٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روسی صدر سے ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی اور نیٹو حکام سے ٹیلی فون پر بات کروں گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اپنے روسی ہم منصب پیوٹن سے تعمیری ملاقات رہی، اس موقع پر کئی نکات پر اتفاق رائے پایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ روس کے تمام جائز خدشات کو زیرغور لانا ہوگا۔

علاوہ ازیں پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر پیوٹن نے صدرٹرمپ کو ماسکو میں اگلی ملاقات کی دعوت دی،
جس کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماسکو میں اگلی ملاقات سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا یہ ممکن ہے؟۔

مزید پڑھیں : روسی وزیرخارجہ کی شرٹ نے سب کو چونکا دیا

قبل ازیں الاسکا آمد پر روسی صدر پیوٹن کا صدر ٹرمپ نے ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، صدرٹرمپ روسی مہمان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ایئربیس سے ملاقات کے مقام پر لے کرگئے



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mMaklfp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں