ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 اگست، 2025

ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

وینس : ہالی ووڈ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

"ایمیلی اِن پیرس” کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا کی عمر 47 سال تھی، سیٹ پر شوٹنگ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گرگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ جمعرات 21 اگست 2025 کو اُس وقت پیش آیا جب اٹلی کے تاریخی ہوٹل ڈینیئیلی میں سیریز کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔

طبی عملے نے فوری طور پر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

ایمیلی اِن پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھی مگر بوریلّا کی اچانک وفات کے بعد فلم بندی وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ان کی آخری رسومات کی ادائگی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائےگی، یہ سیزن 18 دسمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/anxZKNt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں