ووٹ چوری پر مودی کو عوامی عدم اعتماد کا سامنا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 23 اگست، 2025

ووٹ چوری پر مودی کو عوامی عدم اعتماد کا سامنا

نئی دہلی (23 اگست 2025): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک میں آپریشن سندور میں ناکامی، عالمی دباؤ اور ووٹ چوری پر مودی کو عوامی عدم اعتماد کا مسلسل سامنا ہے۔

مودی سرکار کی ووٹ چوری کی سیاست کے خلاف اپوزیشن کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی۔ سڑکوں پر گونجنے والے ’ووٹ چور گڈی چور‘ کے نعروں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جھوٹی مقبولیت کا پردہ چاک ہوگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے استحصال اور معاشی بدحالی کے پیچھے نریندر مودی کا اڈانی اور امبانی گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔

راہول گاندھی نے ریاست بہار میں ’ووٹ ادھیکار یاترا’ کے دوران خطاب میں کہا کہ مہاراشٹرا کا الیکشن چوری کیا گیا تاکہ دھاراوی زمین اڈانی کو دلوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اڈانی اور امبانی کو ہر ریاست کا پیسہ دلوانے کیلیے ووٹ چوری کیا جا رہا ہے، جمہوریت کی حفاظت کیلیے نوجوانوں کی بڑی تعداد میدان میں اتر آئی ہے۔

اس سے قبل راہول گاندھی ووٹ چوری سے متعلق اہم دستاویزی ثبوت سامنے لائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے اور عوام سے اُن کا حق چھین لیا۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ کہیں ڈپلی کیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے، کہیں جعلی تصاویر کا استعمال کیا گیا، کم سے کم 100 سے زیادہ نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن جو کر رہا ہے وہ غداری ہے، ہم کارروائی کریں گے، یہ بچ نہیں سکیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9QGk5Z1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں