اسرائیل نے ایران میں ایٹمی پلانٹ کے روسی ماہرین کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کروادی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 20 جون، 2025

اسرائیل نے ایران میں ایٹمی پلانٹ کے روسی ماہرین کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کروادی

اسرائیل نے روس کو ایرانی ایٹمی پلانٹ کے روسی ماہرین کی سیکیورٹی یقین دہانی کروا دی۔

ترجمان کریملن کے مطابق اسرائیل نے بوشہر نیوکلیئرپلانٹ پر موجود روسی ماہرین کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روس ایران کا شراکت دار ہے اور اسرائیل سے بھی اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں، بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے 2نئے یونٹس کی تعمیر کیلئے روسی ماہرین بھی موجودہیں۔

روس نے امریکا کو ایران اسرائیل تنازع میں مداخلت سے خبردار کر بھی دیا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی فوجی مداخلت نہایت خطرناک قدم ہو گا امریکی مداخلت کے نتائج منفی اور ناقابل پیشگوئی ہوں گے، امریکا نے مداخلت کی تو خطے میں سنگین بحران جنم لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا تنازعے میں کودنا عالمی امن کےلیے خطرہ ہے امریکا کی مداخلت سےخطےمیں نئی جنگ چھڑسکتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Q9ZyVzo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں