کیچ ہو تو ایسا، جیک فریسر نے دنیا کو حیران کردیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 8 دسمبر، 2021

کیچ ہو تو ایسا، جیک فریسر نے دنیا کو حیران کردیا

بگ بیش لیگ میں میلبرن رینی گیڈز کے جیک فریسر نے باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ لےکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش میں باؤنڈری لائن پر جیک فریسر کے شاندار کیچ کی دھوم مچ گئی ہے، جنہوں نے یقینی چھکے کو آؤٹ میں تبدیل کرتے ہوئے بیٹر کے ارمان کو خاک میں ملادیا۔

یہ کارنامہ ڈوکلینڈ کرکٹ اسٹیڈیم میلبرن میں رینی گیڈز اور ایلیڈ اسٹرایئکرز کے درمیان پیش آیا، رینی گیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسٹرایئکرز 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز پر ہمت ہار گئے، سنسی خیز مقابلہ ملبرن رینی گیڈز نے دو رنز سے اپنے نام کیا، ہیری نیلسن 30 اور شارٹ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ظاہر خان نے 3 اور سدرلینڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ظاہر شاندار باؤلنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ناقابل یقین کیچ تھامنے کا منظر شائقین کرکٹ کو دوسری اننگز کے 9ویں اوور میں دیکھنے کو ملا جب ظاہر خان کی گیند پر جیک ویدرلڈ نے چھکا جڑنے کی کوشش کی تو باؤنڈری لائن پر موجود جیک فریسر نے اُچھل کر باؤنڈری لائن کے انتہائی نزدیک ایک ہاتھ سےشاندار کیچ لے لیا، فیلڈر کی اس کاوش پر تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی، بہترین کیچ کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوچکی ہے۔

The post کیچ ہو تو ایسا، جیک فریسر نے دنیا کو حیران کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DzhzxL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں