یورپی ایئرلائن نے کس ملک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 8 دسمبر، 2021

یورپی ایئرلائن نے کس ملک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں؟

یورپ کی ایئرلائن رایان ایئر نے مراکش کے لیے فروری 2022 تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رایان ایئر نے شمالی افریقی ملک مراکش کے لیے فروری 2022 تک تمام پروازیں منسوخ کردیں، پروازوں پر پابندی کا مقصد کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے منصوبے پر کام کرنا ہے۔

رایان ایئر کی جانب سے یہ اقدام مراکش کی حکومت کی جانب سے 13 دسمبر تک شمالی افریقی ملک میں آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی کے بعد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر ابتدائی طور پر لگائی گئی پابندی ماہ دسمبر کی ڈیڈ لائن سے آگے بڑھے گی یا ختم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جاپان سمیت دیگر ممالک نے بھی کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

آئرلینڈ کی ایئرلائن کمپنی رایان ایئر کی جانب سے عام طور پر پورے یورپ اور دنیا بھر کے دوسرے ممالک میں یومیہ متعدد پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔

یورپ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال مراکش سمیت دنیا کے بہت سے دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ خراب ہے، واضح رہے کہ برطانیہ میں 50 ہزار کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مراکش میں کورونا وائرس کے صرف 90 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

The post یورپی ایئرلائن نے کس ملک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ext7mw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں