جعلی دستاویزات: ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم گرفتار - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 8 دسمبر، 2021

جعلی دستاویزات: ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ایک ارب سے زائد کی اراضی ‏پر قابض ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کی مکیتی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا ملزم نےٹرسٹ ‏کے افسرکی ملی بھگت سےاراضی اپنےاورساتھی کےنام لیز کرائی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 1200 اسکوائرگز اراضی راشدمنہاس روڈپر امیوزیم پارک سے متصل ہے اور ٹینڈر کے ‏ذریعے سب سے زیادہ بولی والے فرد نے رقم جمع نہیں کرائی۔ ‏

اصل بولی دہندہ کی جگہ محمدغوثی اور ساتھی قیصرنےاپنےنام سےلیزکی رقم جمع کرائی ملزمان کیخلاف ٹرسٹ ‏حکام کی تحریری شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ایک ملزم گرفتار جب کہ دوسرا مفرور ہے اور تیسرا پہلے ہی ‏جیل میں ہے۔

The post جعلی دستاویزات: ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31vWTtE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں