مشہور ترک ڈرامے کا اصل کردار پاکستان پہنچ گیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

مشہور ترک ڈرامے کا اصل کردار پاکستان پہنچ گیا

لاہور: مشہور ترک ڈرامے “ارطغرل غازی” کے مرکزی ہیرو “اینگن آلتان” نے وعدہ وفا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال دوہزار بیس میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والاترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے اصل کردار اینگن آلتان لاہور پہنچ گئے ہیں،ترک سفارتخانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارطغرل کی لاہور ایئرپورٹ کی تصویر جاری کردی ہیں۔

اینگن آلتان نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پرلاہور پہنچے، جہاں ان کا کاروباری کمپنی کے مالک نے بھاری سیکیورٹی کے ساتھ خود استقبال کیا۔

اس سے قبل سولہ ستمبر کو ’ارطغرل غازی کے معروف اداکار جاوید جیتن گُنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچے تھے، تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی، جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

The post مشہور ترک ڈرامے کا اصل کردار پاکستان پہنچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VZg08T

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں