کورونا کے علاج سے متعلق اچھی خبر آگئی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

کورونا کے علاج سے متعلق اچھی خبر آگئی

اسلام آباد کوروناوائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کوروناوائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت کم کردی۔ ریمیڈسوئیرانجکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریمیڈسوئیر100ایم جی انجکشن کی قیمت میں3564روپے کمی کی گئی ہے۔

ڈریپ نے ریمیڈسوئیر 100 ایم جی انجکشن کی نئی قیمت 5680 مقرر کردی۔ کابینہ نے27 نومبر کو ریمیڈسوئیر کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔

کرونا مریضوں کے لیے دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کے اہم اقدامات

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریمیڈسوئیر کا درآمدکنندہ پیکٹ پر قیمت درج کرنے کا پابند ہوگا، درآمدکنندہ کاسٹنگ و پرائسنگ ڈویژن کو دواکی ایم آر پی پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں برس 11 جون کو کورونا مریضوں کے لیے “ریمڈیزیور” کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

The post کورونا کے علاج سے متعلق اچھی خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IzH23J

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں