وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجازشاہ بھی کرونا سے چل بسے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجازشاہ بھی کرونا سے چل بسے

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ سیرازی بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف سیاسی شخصیت اعجاز شاہ شیرازی بھی کرونا کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے، وہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کرونا کی لپیٹ میں آکر موت کو گلے لگانے والے اعجاز شاہ کو 23 نومبر کو طبعیت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے شعبے ( آئی سی یو) میں منتقل کیاگیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز شاہ ٹھٹھہ میں شیرازی اتحاد کے سربراہ بھی تھے جبکہ ان کے بیٹے ریاض شاہ شیرازی رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

اعجاز شاہ شیرازی رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں جبکہ وہ پیپلز پارٹی سے قبل مسلم لیگ نواز کی نمائندگی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ بھی کرونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجازشاہ بھی کرونا سے چل بسے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qLQt11

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں