‘بھارت اور قابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے’ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

‘بھارت اور قابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے’

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، بھارت اور قابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر 5اگست 2019 سے دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، بھارت کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا مقبوضہ وادی میں خواتین، بچے اور بزرگ اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔

شبلی فراز نے مزید لکھا کہ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ اور سخت ترین قدغنیں عائد ہیں، انسانیت کےخلاف بھارتی جرائم رکوا کرہی اس دن کی عالمی ساکھ بڑھائی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد انسانوں کو قابل احترام مقام دینا ہے۔ انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے حوالے سے شعور کی بیداری کی غرض سے منایا جاتا ہے۔

The post ‘بھارت اور قابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37U7X2E

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں