
پشاور: پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی پاکستانی سکے بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم نے تھانے میں بھی جعلی سکے بنا کر پولیس اہلکاروں کو حیران کردیا۔
ایس پی سٹی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو علاقہ متنی سے کارخانہ منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں پانچ روپے کے جعلی سکے اور مشینری برآمد کی گئی۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کو جعلی سکے بنا کر دکھائے، ملزم کے خلاف کرنسی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔جعلی سکے بنانے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے۔
The post جعلی سکے بنانے والے ملزم نے پولیس کو حیران کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39U0L9z
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں