ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کو موجودہ حالات میں بے معنی قرار دے دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 ستمبر، 2026

ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کو موجودہ حالات میں بے معنی قرار دے دیا

تہران: ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطالبے کو موجودہ خطرناک حالات میں بے معنی قرار دے دیا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے چیف محمد اسلام نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والی جوہری تنصیبات کا معائنہ اُس وقت تک ممنوع ہے جب تک فوجی حملوں سے متاثرہ مقامات کے معائنے کے لیے نیا طریقۂ کار وضع نہیں کیا جاتا۔

انھوں نے کہا آئی اے ای اے کا حملوں پر نہ احتجاج کرنا اور نہ ہی مذمت کرنا اس کی اہلیت اور آزادیِ عمل پر سوال اٹھاتا ہے، غیر متاثرہ جوہری تنصیبات پر مطلوبہ معائنے جاری ہیں، حملہ زدہ مقامات کے حوالے سے پارلیمان کے منظور کردہ قانون پر عمل کیا جا رہا ہے۔

موجودہ حالات میں بھی ایران کے مسائل پر بات ہو سکتی ہے، جوہری توانائی ایجنسی

محمد اسلام کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کی سلامتی پر اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے اور فوجی حملوں کا نشانہ بننے والی تنصیبات کے معائنے کے لیے طریقۂ کار بتانا چاہیے۔

انھوں نے کہا ادارے کے پاس ایسا کوئی پروٹوکول نہیں اور وہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ میں متاثرہ مقامات کا معائنہ کرنا چاہتا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ حملوں سے وہاں کتنا نقصان ہوا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/LXTWkfS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں