حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، مارکو روبیو - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 9 ستمبر، 2026

حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، مارکو روبیو

واشنگٹن (8 ستمبر 2026): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے مضبوط دفاعی تعلقات ہیں وہاں کے واقعات پر گہری نظر ہے، یمنی فورسز بھی حوثیوں کے خلاف مؤثر زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی امریکا مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سعودی عرب

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے کے معاملے پر برطانیہ جیسا اقدام نہیں کرے گا، مغربی کنارے کا استحکام متاثر کرنے والا کوئی بھی اقدام نہیں چاہتے۔

مارکو روبیو نے اسرائیل پر برطانیہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر تبصرے سے گریز کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/dV8jRvz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں