ایران پر ایک اور حملے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کی پھر دھمکی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 3 ستمبر، 2026

ایران پر ایک اور حملے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کی پھر دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر ایک اور حملے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر حملوں کی نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے ریڈار اور میزائل نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ایران ایسا راکٹ بنانے کی کوشش کر رہا تھا جو بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے، ہم نے اسے تباہ کیا۔

دوسری جانب سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی نئی حکمتِ عملی جلد ہی دشمن کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن جہنم نما گہرائی سے نکلنے میں ناکام رہیں گے دشمن نے جہنم نما گہرائی خود اپنے لیے تیار کی ہے، ایران کی نئی حکمتِ عملی میدان میں تمہاری بنیادیں منہدم کر دے گی۔

ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران نے کہا کہ دشمن کے پاس 10 گنا زیادہ سازوسامان ہے دشمن کو اسلامی انقلاب کی تہذیب نے شکست دے دی ہے۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی عسکری رہنما اب ہماری استقامت کے سامنے بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں، امریکا کے دہائیوں پر محیط طاقت کے ڈھانچے بکھر چکے ہیں۔

وفاقی جج نے صدر ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر بھی معطل کر دیا

‘ایرانی بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے ممالک کے لیے بہتر ہے کہ امریکی فوج کو نکال کر فوجی اڈوں کا کنٹرول خود سنبھالیں، کویت، بحرین، اردن یا کسی بھی ملک سے جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xpKXeAR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں