واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانیوں پر سخت ضرب لگا رہے ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آبنائے ہرمزکی صورتحال بہت اچھی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے روزانہ تقریباً30 جہاز گزر رہے ہیں، آبنائے ہرمزسے تیل کی ترسیل جاری ہے۔
تیل کی ترسیل جاری رہنے سے قیمتوں میں اضافے کو روکنے میں مدد مل رہی ہے، ایرانی عوام یہ نہیں جانتے کہ ان کا لیڈر کون ہے؟
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدرآبنائے ہرمز کے معاملے پر غیر جانبدار تھے، انہوں نے کہا کہ وینزویلا کیساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔
ایران ناکام ریاست ہے، ٹرمپ
ہم نے وینزویلا سے لاکھوں بیرل تیل حاصل کیا ہے، ہم وینزویلاکے تیل سے بھاری منافع کما رہے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OtrXmQh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں