ایران کے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پاکستان کو مثبت اشارے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 اگست، 2026

ایران کے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پاکستان کو مثبت اشارے

اسلام آباد : العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پاکستان کو مثبت اشارے دے دیے۔

تفصیلات کے مطابق علاقائی سیکیورٹی اور عالمی تجارتی راہداریوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایران نے علاقائی نگرانی کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پاکستان کو مثبت اشارے دے دیے۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ میں بتایا ایران آبنائے ہرمز سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی 5ویں شق میں سیکیورٹی ضمیمہ اور بنیادی سیکیورٹی نکات شامل کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ایران اور عمان کے درمیان بھی آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ محفوظ جہاز رانی سے متعلق بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے لیے نیا طریقہ کار طے کرنا ہے، جس کے لیے تکنیکی اور سیاسی سطح پر گفتگو تعمیری رہی ہے، حتمی معاہدے کا باقاعدہ اعلان تمام مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مختلف امور پر مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران سے آج یا کل تک آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔

امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کشیدہ رہنے کے باوجود اس وقت بھی کئی تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0b57WdY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں