جاپانیوں نے کپڑوں میں اے سی لگوا لیے، حیرت انگیز ایجاد - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 8 اگست، 2026

جاپانیوں نے کپڑوں میں اے سی لگوا لیے، حیرت انگیز ایجاد

ٹوکیو : جاپان میں شدید گرمی کے باعث اب دفتری لباس بھی جدید کولنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہونے لگا ہے، جاپانیوں نے کپڑوں میں اے سی لگوا لیے۔

ملبوسات تیار کرنے والی کی معروف جاپانی کمپنی یوفوکو نو آویاما نے آدھی آستینوں والی ایسی شرٹ متعارف کرائی ہے جس میں دو چھوٹے پنکھے نصب ہیں اور یہ پہننے والے کو چلتے پھرتے ٹھنڈی ہوا فراہم کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ شرٹ ایک سادہ اور باوقا شرٹ دکھائی دیتی ہے، لیکن دراصل اس کے اندر جدید کولنگ سسٹم نصب ہے، شرٹ کے پچھلے حصے میں کمر کے قریب ایک پنکھا موجود ہے، جو آن ہونے کے بعد ہوا کو شرٹ کے اندر گردش کراتا ہے اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

AC shirt screenshot

جاپان میں اس نوعیت کے ایئر کولڈ ملبوسات گزشتہ چند برسوں کے دوران مقبول ہوئے ہیں، تاہم ان کا استعمال زیادہ تر تعمیرات، کچرا اٹھانے اور ایونٹ سکیورٹی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کرتے رہے ہیں۔

یہ لباس عموماً جیکٹ یا ویسٹ کی شکل میں ہوتے ہیں اور دفتری لباس کے بجائے حفاظتی یا ورک ویئر کا تاثر دیتے ہیں۔

AC Shirt japan

تاہم جاپان میں موسم گرما کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث عام شہریوں اور دفتری ملازمین میں بھی جسم کو ٹھنڈا رکھنے والے ملبوسات کی طلب بڑھ رہی ہے۔

اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یوفوکو نو آویاما نے پنکھوں سے لیس ملبوسات بنانے والی کمپنی ایف زیڈ این کے اشتراک سے یہ شرٹ تیار کی ہے۔

مذکورہ شرٹ میں دو پنکھے اور ری چارج ایبل بیٹری نصب کی گئی ہے، کمپنی کے مطابق شرٹ کے کولنگ سسٹم کو ممکنہ حد تک ہلکا رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 japan Shirt screenshot

رپورٹ کے مطابق دونوں پنکھوں میں سے ہر ایک کا وزن 95 گرام جبکہ ری چارج ایبل بیٹری پیک کا وزن 165 گرام ہے۔

اگرچہ پیچھے سے دیکھنے پر پنکھے کی موجودگی محسوس ہوتی ہے، لیکن ڈیزائنرز نے اسے دوسرے زاویوں سے زیادہ نمایاں نہ ہونے دینے کی کوشش کی ہے، تاکہ شرٹ دفتری ماحول کے لیے موزوں نظر آئے۔

کمپنی نے پنکھوں کی آواز کی شدت کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مکمل طور پر خاموش نہیں ہوں گے۔

AC Cooling

یہ شرٹس میٹنگ کے بجائے عام طور پر سفر کے دوران زیادہ کارآمد ہیں کیونکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس شرٹ کا بنیادی مقصد ضروری نہیں کہ دفتر یا کلائنٹس کے ساتھ میٹنگ کے دوران پنکھے چلائے جائیں، کیونکہ ایسی ملاقاتیں عموماً ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں ہوتی ہیں لہٰذا ایسے کمروں میں اس کو چلانے کی ضرورت نہیں۔

اس لباس کا اصل فائدہ ان افراد کے لیے ہے جو ایک میٹنگ سے دوسری میٹنگ کے لیے شہر میں سفر کرتے ہیں، شدید گرمی میں باہر چلتے ہوئے یا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے وقت اس شرٹ کے پنکھے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ملازمین کو منزل پر پہنچنے کے بعد پسینے سے شرابور لباس تبدیل کرکے دوبارہ رسمی لباس پہننے کی ضرورت کم ہوسکتی ہے۔

cooling shirt japan

قیمت کیا ہے؟

کُوچو وئیر شارٹ سلیو شرٹ کا مکمل ابتدائی پیکج 17 ہزار 490 جاپانی ین میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اس پیکج میں شرٹ کے ساتھ دونوں پنکھے، ری چارج ایبل بیٹری پیک اور چارجنگ کیبل شامل ہیں۔ شرٹ نیلے اور سرمئی رنگ میں دستیاب ہے جبکہ درمیانے، بڑے اور ایکسٹرا لارج سائز پیش کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے اسٹورز اور آن لائن شاپ پر اس کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/yIwme7O

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں