ایران نے کوئی درخواست نہیں کی، اسماعیل بقائی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 جولائی، 2026

ایران نے کوئی درخواست نہیں کی، اسماعیل بقائی

تہران (11 جولائی 2026): ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے حالیہ کشیدگی کے بعد امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، بلکہ قطر کے ثالثوں کے ایران آنے کی تجویز کو قبول کیا تھا۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے معاہدے (ایم او یو) کی کسی بھی خلاف ورزی کا مناسب اور اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل ٹرتھ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، تاہم امریکا نے ایران کو واضح بتا دیا کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔


’امریکا نے ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی‘


ادھر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی مالیاتی سہولت کار علی انصاری، متعدد شیڈو ایکسچینج ہاؤسز اور ان کے ذمہ داران کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق علی انصاری، مجتبیٰ خامنہ ای سے منسلک عالمی اثاثہ جاتی نیٹ ورک کی نگرانی کرتے ہیں اور سرکاری دولت کو بیرونِ ملک جائیدادوں اور تجارتی اثاثوں میں منتقل کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ایکسچینج ہاؤسز پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایرانی بینکوں کے اربوں ڈالر منتقل کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم دو کمپنیوں کو بھی نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MDHQwtu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں