امریکا کی ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فضائی کارروائی، بوشہر اور ہرمزگان میں متعدد فوجی تنصیبات نشانہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 جولائی، 2026

امریکا کی ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فضائی کارروائی، بوشہر اور ہرمزگان میں متعدد فوجی تنصیبات نشانہ

واشنگٹن/تہران (12 جولائی 2026): امریکا نے ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فضائی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائی امریکی وقت کے مطابق شام 7:15 بجے شروع کی گئی۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں قبرص کے پرچم بردار ایک کنٹینر جہاز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتا ہو گیا، جب کہ جہاز میں آگ لگنے سے انجن روم کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دوبارہ عمل نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی کارروائی کا مقصد ایران کی بحری حملوں کی صلاحیت کو کمزور کرنا اور تجارتی جہازوں اور ملاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔


شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی


دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ امریکی حملوں میں صوبہ بوشہر کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق بوشہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 12 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن میں بندر دیر میں 5، عسلویہ میں 4 اور بوشہر شہر میں 3 دھماکے شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر کے علاقے ریشہ میں فوجی بیرکوں اور بندر دیر میں ایک فوجی چوکی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ شہر کنگان میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مزید برآں جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر جاسک میں 10 سے زائد دھماکوں، چابہار کے قریب 2 دھماکوں اور جزیرہ قشم پر بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HedWzj2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں