طلبہ کے حق میں آواز کیوں نہ اٹھائی؟ بھارتی اداکاروں کو لینے کے دینے پڑگئے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 جولائی، 2026

طلبہ کے حق میں آواز کیوں نہ اٹھائی؟ بھارتی اداکاروں کو لینے کے دینے پڑگئے

نئی دہلی : بھارت میں امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف جاری ملک گیر طلبہ احتجاج کے دوران بھارتی  اداکاروں، کرکٹرز اور دیگر معروف شخصیات کی خاموشی پر انہیں شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب لاکھوں نوجوان اپنے مستقبل کے لیے سڑکوں پر موجود تھے تو ملک کی بااثر شخصیات کو بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

رپورٹس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے نام سے ابھرنے والی نوجوانوں کی تحریک کے تحت لاکھوں طلبہ حکومت سے امتحانی نظام میں شفافیت جوابدہی اور متعلقہل وزیر کےئ استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

indian students

احتجاج کا آغاز 20 جون کو نئی دہلی میں دھرنے سے ہوا تھا، جہاں شرکا شدید گرمی، مون سون کی بارشوں اور مرطوب موسم کے باوجود مسلسل موجود رہے۔

طلبہ کے شدید احتجاج کے دباؤ کے نتیجے میں بھارتی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اس احتجاج کی بنیادی وجہ مئی میں ہونے والے ایک اہم امتحان کا پرچہ لیک ہونا تھا، جس کے باعث تقریباً 20 لاکھ طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا پڑا، جبکہ متعدد طلبہ نے مبینہ طور پر خودکشی بھی کی تھی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے پرامن طلبہ کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس اور مبینہ طور پر پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا، تاہم اس کے باوجود بالی ووڈ اور کرکٹ کی کئی بڑی شخصیات نے اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن فنکاروں اور کھلاڑیوں کو عوام نے شہرت عزت اور دولت دی، وہ آج نوجوانوں کی مشکلات پر ان کا ساتھ دینے اور آواز بلند کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق اگر معروف شخصیات صرف سوشل میڈیا پر اخلاقی حمایت کا اظہار بھی کرتیں تو اس سے احتجاج کرنے والے طلبہ کا حوصلہ بڑھتا۔

Salman Khan

اس حوالے سے اداکار سلمان خان نے اپنے بیان میں طلبہ سے گھروں کو واپس جانے اور والدین کو پریشان نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

Anupam Kher

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طلبہ کے غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے خبردار بھی کیا تھا کہ سیاسی عناصر اس تحریک سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

Aamir Khan

دوسری جانب معروف اداکار عامر خان کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جب انہوں نے اپنی فلم تھری ایڈیٹس کو سماجی کارکن سونم وانگچک کی زندگی سے منسلک قرار دینے کی تردید کی تھی۔

ناقدین نے اداکاروں کے اس فعل کو احتجاجی تحریک سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش قرار دیا، خصوصاً اس وقت جب وانگچک نے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے طویل بھوک ہڑتال کی تھی۔

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ایک عمومی پیغام میں محنت، دیانت داری اور میرٹ کی حمایت کی، تاہم اپنے پیغام میں مودی حکومت یا طلبہ احتجاج کا براہ راست ذکر نہیں کیا۔

اس کے برعکس سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی ووڈ اداکاروں کی اس خاموشی پر کھل کر تنقید کی، جبکہ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نئی دہلی پہنچ کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز سننا ضروری ہے اور ان کی امیدوں کو کچلنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/iKxR71q

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں