کویت میں 21 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے والی دکان کو بند کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے وزارت داخلہ کے تعاون سے ان تجارتی اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے جو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔
ایک دکاندار کو کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
کویتی حکام کی جانب سے دکان کو بند کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کویت کے نوائیصیب پورٹ سے سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی، عملے نے اسمگلنگ کی بنائی گئی مخصوص گاڑی کے ساتھ 481 کارٹن سگریٹ کو بھی قبضے میں لیا تھا۔
کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ بندرگاہ سے باہر جانے والی ایک گاڑی پر اہلکاروں کو شبہ ہوا، جس کے بعد اسے معمول کے مطابق تلاشی کے لیے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے مختلف حصوں میں انتہائی مہارت سے چھپائے گئے سگریٹ کے پیکٹس برآمد ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ سگریٹ کے پیکٹوں کی بڑی تعداد گاڑی کے اندرونی پینل، دروازوں، پچھلی نشستوں، فرش، چھت، ایئر کنڈیشننگ ڈکٹوں اور حتیٰ کہ اسپئیر ٹائر رکھنے کی جگہ میں بھی چھپائے گئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی کو اسمگلنگ کے مقصد کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/EclzZ3B
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں