دوستی سے انکار پر جنونی عاشق نے نرس کو بیچ سڑک پر بے دردی سے قتل کر دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 جولائی، 2026

دوستی سے انکار پر جنونی عاشق نے نرس کو بیچ سڑک پر بے دردی سے قتل کر دیا

(17 جولائی 2026): بھارتی ریاست کرناٹک میں دوستی سے انکار کرنے پر جنوبی عاشق نے 25 سالہ نرس کو بیچ سڑک پر بے دردی سے قتل کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بس اسٹینڈ پر لوگوں کے سامنے ملزم نے تیز دھار آلے سے نرس کو قتل کیا، مقتولہ کی شناخت لاونیا کے نام سے ہوئی جو ایک نجی کلینک میں بطور نرس کام کرتی تھی۔ ملزم چیتن مقتولہ کا دور کا رشتہ دار ہے، اور یکطرفہ محبت میں لاونیا کا پیچھا کیا کرتا تھا۔

کلینک میں کام ختم کرنے کے بعد لاونیا اپنے گھر واپس جانے کیلیے بس اسٹینڈ پر ایک بس میں سوار ہوئی، جہاں چیتن پہلے سے انتظار کر رہا تھا۔ ملزم بھی لاونیا کے ساتھ بس میں سوار ہوا، اس نے اپنے بیگ سے تیز دھار آلہ نکالا، جسے دیکھ کر مقتولہ اپنی جان بچانے کیلیے بس سے اتر کر بھاگنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کی نرسری سے 17 دن کا بچہ لاپتا

چیتن نے بس اسٹینڈ پر لوگوں کے سامنے اس کا پیچھا کیا اور اس کی گردن کے پچھلے حصے پر آلہ قتل سے وار کر دیا۔ حملے کے فوراً بعد لاونیا خون میں لت پت ہو کر گر پڑی، وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر اسے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

حملے کے بعد، ملزم ہتھیار جائے وقوعہ پر ہی پھینک کر اپنی کار میں فرار ہوگیا۔

پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی، اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس لرزہ خیز قتل کی ویڈیو نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/S9qUWLf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں