ٹرمپ نے نیتن یاہو کو شام اور لبنان سے فوج واپس بلانے کہہ دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 جولائی، 2026

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو شام اور لبنان سے فوج واپس بلانے کہہ دیا

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو شام اور لبنان سے فوج واپس بلانے کا کہہ دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو کہا اپنی افواج شام اور لبنان سے واپس بلائیں۔

ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ شام کی سرزمین میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو جنم دیتی ہے اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی اہلکار کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ آپ کو وہاں (شام) میں نہیں دیکھنا چاہتے اور ایسا لبنان کے بارے میں بھی کہا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنی طرف سے، اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ سیکیورٹی زونز کی ضرورت کو اٹھایا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mklUYcx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں