ایرانی حملے میں بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے اپنے جنرلز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کویت پر ایرانی حملوں میں بچ جانے امریکی فوجیوں نے جنرلز پر الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی قیادت کو پتہ تھا کویت میں امریکی اڈا غیرمحفوظ ہے پھر بھی امریکی فوجی قیادت نے غیرمحفوظ ہونے کی وارننگز کو بار بار نظر انداز کیا۔
امریکی فوجی نے کہا کہ مناسب دفاعی نظام کے بغیر ایک غیر محفوظ مقام پر فوج تعینات کی گئی اور حملے کے بعد سینئر کمانڈرز امدادی کارروائیوں کی بجائے عمارت چھوڑ کر بھاگ گئے۔
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ امریکی فوجیوں کے مطابق زخمیوں کے طبی انخلا کا بھی مؤثر انداز میں انتظام نہیں کیا گیا تھا، یکم مارچ کو کویت پر ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔
واقعے سے متعلق داخلی تحقیقات میں کسی فرد کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا اور پینٹاگون میں کسی کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش بھی نہیں کی گئی جس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی فوجیوں کے لواحقین نے پینٹاگون کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2FYjXJI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں