جدہ : سعودی عرب کی کابینہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی سے گریز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کابینہ نے ایران کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون اور ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کویت، بحرین اور اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
منگل کو جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور عالمی امن پر اس کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کابینہ کو ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور لبنان کے صدر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر لبنان کے استحکام، سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں اور تعاون کو سراہا گیا۔
کابینہ نے یمن کی قانونی حکومت اور عوام کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے تحت اپنی قومی سلامتی، سمندری حدود اور بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3VTF9oI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں