موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 8 جولائی، 2026

موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب

بیجنگ / نیویارک : موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار افراد کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب ایسی انقلابی دوا متعارف کرائی جارہی ہے، جس سے مریض بغیر سرجری کے وزن میں کمی اور شوگر کو بھی نارمل سطح پر لاسکتے ہیں۔

موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی نئی دوا ایچ آر ایس 7535 نے کلینیکل آزمائشوں کے آخری مرحلے (فیز تھری) میں اہم ہدف حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد اسے ان بیماریوں کے علاج میں ایک امید افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بایوفارما کمپنی کیلیرا تھیراپیوٹکس نے بتایا کہ اس کی شراکت دار چینی دوا ساز کمپنی جیانگسو ہینگروئی فارماسیوٹیکل کی جانب سے چین میں کیے گئے دو الگ الگ فیز تھری کلینیکل ٹرائلز میں دوا نے موٹاپے اور ذیابیطس، دونوں کے علاج میں مثبت نتائج دیے ہیں۔

ایچ آر ایس 7535 (جسے سیفی گلپرون بھی کہا جاتا ہے) ایک آزمائشی اور جدید ترین زبانی (اورل) دوا ہے جو موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد پر کیے گئے مطالعے میں 44 ہفتوں کے بعد شرکاء کے جسمانی وزن میں اوسطاً 10.9 فیصد جبکہ 50 ہفتوں میں 11.1 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق اب تک چین میں 2 ہزار سے زائد افراد کو یہ دوا دی جا چکی ہے، جبکہ دونوں مطالعات میں جگر کو نقصان پہنچنے کے کوئی نمایاں شواہد سامنے نہیں آئے جو حوصلہ افزا اور مثبت اشارہ ہے۔

ایچ آر ایس 7535 ایک جی ایل پی ون ریسیپٹر ایگونِسٹ دوا ہے، جسے گولی کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ اس گولی کا مقصد جسم میں بھوک کو کم کرنا، خون میں شوگر کو متوازن رکھنا اور وزن میں کمی لانا ہے۔

اس دوا کو چینی کمپنی ہینگروئی فارما نے تیار کیا، جبکہ 2024 میں گریٹر چائنا سے باہر اس کے حقوق کیلیرا تھیراپیوٹکس کو دے دیے گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی آزمائشوں میں بھی یہی نتائج برقرار رہے تو ایچ آر ایس 7535 موٹاپے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک اہم اور نسبتاً آسان علاج کا متبادل بن سکتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fO0pGMU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں