بینکاک کے پب میں خوف ناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 جولائی، 2026

بینکاک کے پب میں خوف ناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک

بینکاک (13 جولائی 2026): تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں آتش زدگی کا ایک خوف ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں ایک پب میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکاک میں پیر کی علی الصبح ایک پب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

امدادی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پب شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جب کہ مرکزی دروازے سے دھویں کے گھنے بادل اٹھ رہے ہیں، اور لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً 12 بجے ملی۔

آگ اسٹیج کے سامنے والے حصے سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتن چرنویراکول کے مطابق پب میں پرفارم کرنے والے ایک موسیقار نے انھیں بتایا کہ اس نے اسٹیج کے قریب موجود سرکٹ بریکر سے دھواں نکلتے دیکھا، جس کے فوراً بعد بجلی بند ہو گئی، پھر ایک دھماکے کی آواز آئی اور چند لمحوں میں پورا ہال سیاہ دھویں سے بھر گیا۔

امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک آگ پورے پب میں پھیل چکی تھی، حکام کے مطابق پب میں موجود افراد کو نکلنے کا کم وقت ملا، زیادہ تر لاشیں پب کے پچھلے حصے میں واقع واش رومز سے ملیں، تھائی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بینکاک کے گورنر چاڈچارٹ ستی پنت کے مطابق 63 زخمیوں میں سے 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔ متعدد متاثرین کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں یا وہ بے ہوش تھے، جس کے باعث ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

فائر فائٹرز نے تقریباً آدھے گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا تھا۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں جلی ہوئی میزیں، کرسیاں اور پب کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

گلوکارہ سوکانیا وونگ وونگوائی نے بتایا کہ وہ قریب ہی ایک اور مقام پر پرفارم کر رہی تھیں کہ انھیں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں کیوں کہ ان کے بینڈ کے کئی ارکان مذکورہ پب میں پرفارم کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے ایک ساتھی کی موت ہو گئی، تین اسپتال میں زیر علاج ہیں، جب کہ ایک تاحال لاپتا ہے۔

گلوکارہ کے بقول اندر موجود لوگوں نے بتایا کہ جیسے ہی آگ لگی، ہر طرف اندھیرا چھا گیا، بجلی منقطع ہو چکی تھی اور دھواں اتنا زیادہ تھا کہ لوگ ایک دوسرے کو دیکھ یا تلاش نہیں کر پا رہے تھے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اس نوعیت کے افسوس ناک واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ 2022 میں ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک میوزک پب میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یکم جنوری 2009 کو نئے سال کی تقریبات کے دوران بینکاک کے سانٹیکا نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UydwTeK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں