ایرانی سپریم لیڈر سے معاہدے کی منظوری مل چکی، ٹرمپ کا دعویٰ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 12 جون، 2026

ایرانی سپریم لیڈر سے معاہدے کی منظوری مل چکی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ تکمیل معاہدے کو ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری مل چکی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای معاہدے کے مندرجات سے واقف ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر وہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اس لیے قوی امکان ہے اُن سے منظوری لی جاچکی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہی امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آجائیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب یورپ میں منعقد ہوگی جس میں امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔

ایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا

ایران نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس تاحال باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1jVaEtD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں