بیروت (2 جون 2026): لبنان میں جزوی جنگ بندی کے معاملے پر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر اپنا مؤقف واضح کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سینئر عہدیدار محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمتی تنظیم اسرائیل کے ساتھ جزوی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے بیروت کے مضافاتی علاقوں میں فضائی حملوں کے بدلے میں شمالی اسرائیل پر حملے روکنے سے بھی صاف انکار کر دیا۔
محمود نے ایک تحریری بیان میں اے ایف پی کو بتایا کہ ہم جزوی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، صہیونی دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ مضافاتی علاقوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت گروپ کی جانب سے گہرے اور مضبوط ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لبنانی حکام نے کہا تھا کہ اسرائیل بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملہ کرنے سے باز رہے گا اور اس کے بدلے میں حزب اللہ اسرائیلی سرزمین پر حملہ نہیں کرے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UOCfo5g
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں