سوشل میڈیا سے بہتر ہے بچے سگریٹ نوشی کریں، وزیراعظم ڈنمارک کے بیان پر بحث چھڑ گئی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 جون، 2026

سوشل میڈیا سے بہتر ہے بچے سگریٹ نوشی کریں، وزیراعظم ڈنمارک کے بیان پر بحث چھڑ گئی

ڈنمارک کی وزیراعظم کے سوشل میڈیا کے بجائے بچوں کے سیگریٹ نوشی کو ترجیح دینے کے بیان پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن نے آن لائن بحث چھیڑ دی کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بجائے سگریٹ نوشی کرنے کو ترجیح دیں گی۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن کی بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو سگریٹ نوشی سے تشبیہ دینے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک شدید عالمی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے غیر نگرانی کے استعمال کے بجائے سگریٹ نوشی کرنے کو ترجیح دیں گی۔

یہ ریمارکس اصل میں اس ماہ کے شروع میں مصنوعی ذہانت اور بچوں کی حفاظت سے متعلق ایک کانفرنس میں دیے گئے تھے، لیکن وہ اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے جس پر شدید تنقید اور بھرپور حمایت کی گئی۔

فریڈرکسن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ "اگر آج میرے چھوٹے بچے ہوتے، تو میں انہیں سگریٹ نوشی کرنے دیتیں بجائے سوشل میڈیا پر اکیلے رہنے کے۔۔

فریڈرکسن نے اشتعال انگیز تقابل کا یہ دلیل دے کر دفاع کیا کہ معاشرہ ڈیجیٹل دور کے منفرد خطرات کو پہچاننے میں ناکام ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ کچھ غلط ہے ہم اب بھی پرانے خطرات کو دیکھتے ہیں، لیکن ایک نیا خطرہ ہے اور یہ بہت زیادہ موجود ہے۔

وزیر اعظم طویل عرصے سے بڑی ٹیک کمپنیوں کے سخت ناقد رہے ہیں۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے پچھلے خطاب میں، انہوں نے متنبہ کیا کہ قانون ساز بچوں کی ڈیجیٹل زندگیوں کو ایسے پلیٹ فارمز کے ہاتھ میں چھوڑ کر بےلگام کر رہے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح نہیں دیتے اور "ڈیجیٹل قید سے کمیونٹی کی طرف” تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kDuKzY7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں