ایران نے جزیرہ خارگ سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کر دی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 جون، 2026

ایران نے جزیرہ خارگ سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کر دی

تہران (21 جون 2026): ایران نے تقریباً 6 ہفتوں کے وقفے کے بعد جزیرہ خارگ سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی لوڈنگ کی بحالی امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور عارضی امن معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی تیل برآمدات میں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے تقریباً 20 ملین بیرل خام تیل پہلے سے موجود ٹینکرز کے ذریعے منتقل کیا، جب کہ چاہ بہار کے قریب لنگر انداز ٹینکرز کے ذریعے بھی تیل کی منتقلی کا عمل جاری رہا۔


آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس صرف امریکا نافذ کرسکتا ہے، صدر ٹرمپ


بلومبرگ کے مطابق خلیج کے مشرقی حصے میں اب بھی کم از کم 20 ٹینکرز موجود ہیں، جب کہ برآمد کے لیے تیار خام تیل لے جانے والے متعدد ٹینکرز بھی خلیجی پانیوں میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ کچھ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں اب بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے میں احتیاط برت رہی ہیں، تاہم ایران کی تیل برآمدات میں بتدریج بحالی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/PoGLIN5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں