نئے ایئر فورس ون اور ٹرمپ کے ذاتی لگژری طیارے کا دلچسپ موازنہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 جون، 2026

نئے ایئر فورس ون اور ٹرمپ کے ذاتی لگژری طیارے کا دلچسپ موازنہ

واشنگٹن : امریکی صدر کو قطر سے تحفے میں ملنے والا طیارہ ٹرمپ کے ذاتی لگژری 757 سے کتنا مختلف ہے؟ دونوں طیاروں کے درمیان دلچسپ موازنہ سامنے آگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کرتے ہوئے اسے قبول کرنے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔

اس موقع پر قطر کے صدارتی طیارے اور ٹرمپ کے ذاتی لگژری طیارے کے درمیان نمایاں فرق بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 new Air Force One

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نیا ایئر فورس ون دراصل بوئنگ 747-8 انٹرنیشنل طیارہ ہے، جسے روایتی امریکی صدارتی رنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اس کے اوپری حصے پر سفید رنگ، نچلے حصے پر گہرا نیلا رنگ اور درمیان میں سرخ دھاریاں نمایاں ہیں، جبکہ اگلے حصے پر ’یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکا‘ جلی حروف میں تحریر ہے۔

اس کے برعکس ٹرمپ کا ذاتی طیارہ بوئنگ 757 چمکدار سیاہ اور سفید رنگوں کے امتزاج کے ساتھ سرخ پٹیوں سے مزین ہے، جو اسے منفرد اور شاہانہ انداز فراہم کرتا ہے۔

 Donald Trump exits the newly designated Air Force One

سہولیات کے لحاظ سے قطر کے تحفے میں ملنے والے 747 طیارے میں وی وی آئی پی معیار کی آسائشیں رکھی گئی ہیں۔

طیارے کے اندر گرم رنگوں کی دیواریں، لکڑی کے میز، اعلیٰ معیار کی چمڑے کی نشستیں اور ایک خصوصی صدارتی سوئٹ موجود ہے، جس میں مطالعہ گاہ اور ڈریسنگ روم بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا کے لیے مختص حصہ سابق ایئر فورس ون کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ وسیع ہے۔ یہاں آرام دہ نشستیں موجود ہیں جنہیں بستر میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، جبکہ دو جدید کچن ایک وقت میں 100 افراد کے لیے کھانا تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Air Force One vs his luxury 757

دوسری جانب ٹرمپ کے ذاتی بوئنگ 757 کو مکمل طور پر ان کی پسند کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں اطالوی چمڑے کی نشستیں نصب ہیں جن پر ٹرمپ خاندان کا مخصوص نشان کندہ ہے، جبکہ طیارے کے مختلف حصوں میں 24 قیراط سونے کی تہہ استعمال کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بوئنگ 747 نہ صرف جسامت میں بہت بڑا طیارہ ہے بلکہ قومی وقار اور ریاستی نمائندگی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس میں صدر، سکیورٹی اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں سمیت مختلف افراد کے لیے علیحدہ سہولیات موجود ہیں، اس کے برعکس بوئنگ 757 نسبتاً چھوٹا طیارہ ہے جو بنیادی طور پر ذاتی آسائش اور نجی سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BJxAocn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں