(10 جون 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کیلیے لبنانی عوام کی مدد مانگ لی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے لبنانی عوام سے حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو اس تنظیم نے یرغمال بنا رکھا ہے۔
لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل آپ کے ساتھ جنگ میں نہیں ہے، ہماری جنگ حزب اللہ سے ہے جس نے آپ کے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے، ہم آپ کے ساتھ اور لبنان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل آپ کے ساتھ امن چاہتا ہے لہٰذا اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں اور اسرائیل کا ساتھ دیں، اپنے تمام بچوں کیلیے تحفظ اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں اور ایک بار جب حزب اللہ کا خاتمہ ہو جائے گا تو امکانات لامتناہی اور آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہوں گے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو اب تک کوئی بڑی کامیابی نہ مل سکی، جبکہ دوسری طرف مزاحمتی تنظیم کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہیں۔
حزب اللہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کیلیے خصوصی ڈرون کا استعمال کر رہا ہے جسے روکنا اسرائیل کیلیے اب تک ناممکن ہے اور تل ابیب خود بھی اس کا اعتراف کر چکا ہے۔
حزب اللہ نے جدید ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zwYQZhD
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں