ایران کے ساتھ مذاکرات کی معطلی پر صدر ٹرمپ کا اہم بیان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 جون، 2026

ایران کے ساتھ مذاکرات کی معطلی پر صدر ٹرمپ کا اہم بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات کی معطلی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ایرانی خاموشی پر کوئی اعتراض نہیں ہم انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کی معطلی سےمتعلق ہمیں باقاعدہ مطلع نہیں کیا اور مذاکرات معطلی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم وہاں بمباری شروع کر دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رکھی جائے گی۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/D96FB2N

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں