کسی کے اکاؤنٹ میں اچانک چند ہزار یا لاکھ آ جائیں تو وہ حیران ہو جائے گا ایک نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب ڈالر آ گئے جس نے ہلچل مچا دی۔
یہ حیران کن واقعہ ترکیہ کے مشرقی صوبے وان میں پیش آیا، جہاں احمد جہانگیر نامی ایک نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب ڈالر (60 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) آ گئے، جس نے ہلچل مچا دی اور متعلقہ اداروں نے اس کی تحقیقات شروع کر دی۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32 سالہ احمد جہانگیر دتاکالو، جو آذربائیجان کا شہری ہے، اس کے اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب ڈالر آ گئے۔ یہ اس وقت پتہ چلا جب وہ اپنے بینک کارڈ کے ذریعہ خریداری کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کے بینک کارڈ نے کام بند کر دیا۔
نوجوان جب اس کی وجہ معلوم کرنے متعلقہ بینک کی برانچ پہنچا تو یہ انکشاف سن کر وہ ہکا بکا رہ گیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 21 ارب ڈالر کا غیر معمولی بیلنس موجود تھا۔
اکاؤنٹ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہاں 999 ارب، 999 ملین، 999 ہزار، 999 ترک لیرے اور 99 قروش کی رقم موجود تھی جو اربوں امریکی ڈالر کے برابر ایک بہت بڑی رقم ہے۔
احمد جہانگیر تاکالو نے بتایا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کی منتقلی سے متعلق کچھ نہیں جانتا۔
بینک نے احتیاطی طور پر مذکورہ کیس سے منسلک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا جب کہ متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا جو کچھ ہوا وہ بینکنگ سسٹمز میں کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا، ڈیٹا پروسیسنگ میں کوئی غلطی تھی یا کوئی اور وجوہات تھیں۔
استيقظ شاب مقيم في ولاية وان شرقي #تركيا على مفاجأة غير متوقعة بعدما ظهر في حسابه المصرفي رصيد ضخم يقترب من تريليون ليرة تركية، في واقعة أثارت اهتمام الرأي العام ودفعت الجهات المختصة إلى فتح تحقيق لكشف ملابساتها. pic.twitter.com/2sBvzmC1Y7
— تركيا بالعربي (@arab_turkey_com) June 3, 2026
رپورٹس میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ کا مالک جاری تحقیقات اور تکنیکی طریقہ کار کے مکمل ہونے تک کوئی بھی بینکنگ لین دین کرنے یا اپنے بینک اکاؤنٹس کو استعمال کرنے سے قاصر ہے۔ بینک کے ماہرین اور ریگولیٹری حکام واقعے سے متعلق ریکارڈ اور ڈیٹا کی جانچ پڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3tGLlFD
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں