ٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 22 مئی، 2026

ٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ

واشنگٹن(22 مئی 2026): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تہذیب کو اجاڑنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو خطرات پیدا ہوگئے تھے کہ ٹرمپ ایران پر کہیں نیوکلیئر حملہ نہ کردیں۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف انتہائی سخت اور دھمکی آمیز بیان سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جبکہ یورپی ممالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی زبان عالمی سطح پر جوہری کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا  تھا کہ "اگر معاہدہ نہ ہوا تو آج رات ایک پوری تہذیب مر جائے گی۔”

اس غیر معمولی بیان کے سامنے آتے ہی واشنگٹن میں تعینات یورپی سفارت کاروں میں کھلبلی مچ گئی تھی اور انہوں نے فوری طور پر یہ جاننے کی کوششیں شروع کر دیں کہ آیا امریکا واقعی ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے یا یہ محض دباؤ بڑھانے کی ایک حکمت عملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر ایک مشترکہ اور سخت ردعمل بھی تیار کر لیا تھا، تاہم بعد میں اسے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یورپی حکام کو خدشہ تھا کہ کھلی تنقید اور عوامی سطح پر مخالفت امریکی صدر کو مزید جارحانہ اقدامات اٹھانے پر اکسا سکتی ہے۔

اس شدید تناؤ کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی فوری کشیدگی میں وقتی طور پر کمی دیکھی جا رہی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9iHgeXs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں